Nipun Bharat in Urdu II अध्ययन अभ्यास सर्वेक्षण साधने


راجیہ شیکشنک سنشو دهن و پرشکشن پریشد، مہاراشٹر، پونے

 نپن بھارت - آموزشی مطالعہ سروی ۲۳-۲۰۲۲ء

قومی تعلیمی پالیسی ۲۰۲۰ ء کے مطابق پرائمری سطح پر سن ۲۷-۲۰۲٦ء تک بنیادی زباندانی اور ریاضیاتی مہارتیں حاصل کرنے کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے لیے حکومت ہند نے بچپن بھارت مہم کے تحت ہر طالب علم کو جماعت سوم تک بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی کے حصول کا ہدف سن ۲۷-۲۰۲۲ تک مکمل کرنا طے پایا ہے۔ مذکورہ ہدف جماعت کے لحاظ سے اور آموزشی ماحصل کے لحاظ سے طے کیا گیا ہے۔ اس ہدف کو مکمل کرنے کی غرض سے حکومت ۲۷ اکتوبر ۲۰۲۲ء کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس حکم نامے کی رو سے ہدف کی تشکیل کے لیے طلبہ کی فی الحال حاصل کردہ عبوریت کی جانچ موقع بہ موقع کرنا لازمی ہے۔ اس کے لیے مرکزی حکومت کے رہنما اصولوں پر مبنی جماعت دوم تا پنجم کے لیے تین بھارت آموزشی مطالعہ سروے کا انعقادریاستی سطح پر کیا گیا ہے۔ اس سروے کا خاص مقصد ہر طالب علم نے کس قدر آموزشی ماحصل حاصل کیے پر عبوریت حاصل اس کی جانچ کرنا اور اس کے مطابق تشخیصی آموزش کرتا ہے۔

( ۱) نپن  بھارت آموزشی مطالعہ سروے انجام دیتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ سروے کے وقت بچہ اپنی جگہ پر آرام سے بیٹھا ہو۔ طالب علم کو اس کی پنسل، ربر، بیاض یا A4 سائز کاغذ پر اپنا نام لکھ کر تیار رہنے کے لیے کہیں۔ طالب علم سے سوال واضح تلفظ / آواز میں پوچھیں ۔

(٢) ہر طالب علم کی ہر مضمون کی جانچ ( سروے )مکمل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ دس تا پندرہ منٹ صرف کیے جائیں۔

 (۳) اس سروے میں ہر طالب علم کی ممکنہ طور پر زبانی جانچ کرنا ہے لیکن سروے کی جانچ کے دوران کچھ سوالات کے جوابات تحریری طور پر حاصل کرنا ضروری ہو تو اسے طالب علم کی بیاض میں یا A4 سائز کاغذ یا تیارشدہ کاغذ پر لکھنے کے لیے کہیں۔

(۴) سروے کے کتابچے کے سوالات طلبہ سے ترتیب وار پوچھیں یا حل کروائیں۔ جانچ کے کتابچے میں دیے ہوئے سوالات، تصویریں، مثالیں، اقتباس وغیر ہ ضرورت کے لحاظ سے بتائیں۔ اسی طرح ضرورت کے مطابق سوالات ، مثالیں ، تصویریں، لفظ ، حرف، اقتباس کو تختہ سیاه (بورڈ ) پر لکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔

 (۵) طلبہ کو سوالات حل کرنے کے لیے یا جواب کا رد عمل ظاہر کرنے کے لیے مناسب وقت دیا جائے۔ طلبہ کی جانب سے کسی قسم کا جواب / رڈ عمل ظاہر نہیں ہو رہا ہو تو اگلے سوال کی جانب رخ کریں۔

 

( ہر سوال پر طالب علم کے رد عمل کو ظاہر کرنے کے لیے قدر پیمائی کے اصول کے تحت نشانات دینے کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق درجہ انشان طے کریں۔ اس کے فوری بعد مجموعی درجہ اندراج کا خاکہ (الف) میں مناسب نشانات (صحیح ) لگا ئیں۔

(٧)سروے کے کتابچے میں ہر سوال کے لیے نشانات دینے کا طریقہ کا ر دیا گیا ہے۔ ہر آموزشی ما حصل پر مبنی پوچھے گئے سوالات کے لحاظ سے نشانات دینے کے طریقہ کار کے مطابق طلبہ کی آموزشی سطح / درجہ طے کریں۔ نشانات دینے کے خاکے میں چار متوقع نتائج وہیں گے۔ ہر آموزشی ما حصل پر طلبہ کے رد عمل / جواب کی درجہ بندی کو ذیل کے مطابق دی ہوئی سطحوں کے لحاظ سے طے کرنا ہے۔ اس سطح کے لحاظ سے رد عمل / جواب کی درجہ بندی ملے کرنے کے لیے نشانات دینے کے طریقہ کار والے خاکے کے مطابق نتائج اخذ کریں۔


نمبر شمار

طلبہ کی اخذ کی سطح (Level)

درجہ

(الف)

انتہائی قابل (More than expected) - (Advanced)

٣

(ب)

قابل سطح (Age appropriate) - (Proficient)

٢

(ج)

ترقی کی طرف گامزن (Able to do with support) - (Basic/Progressive)

١

(د)

بنیادی سطح (Need lots of support) - (Below Basic / Beginners)

٠

 

NIPUN BHARAT TIME TABLE

Time

Date

Subject

Std

School Time

22-12-2022 to 24-12-2022

Urdu

2nd to 5th

School Time

26-12-2022 to 28-12-2022

Maths

2nd to 5th

School Time

29-12-2022 to 31-12-2022

English

2nd to 5th

School Time

02-01-2023 to 04-01-2023

EVS 1

2nd to 5th

School Time

05-01-2023 to 07-01-2023

EVS 2

2nd to 5th

 

 نپن بھارت - آموزشی مطالعہ سروے درجے کا اندراجی خاکہ

نمونہ خاکہ (الف)

نپن بھارت - آموزشی مطالعہ سروے درجے کا اندراجی خاکہ

अध्ययन अभ्यास सर्वेक्षण श्रेणी नोंद प्रपत्र


 Urdu Medium
Nipun Bharat Learning Survey Tool

No comments:

Post a Comment

Thanks For Ur Comment