Showing posts with label Saturday Story. Show all posts
Showing posts with label Saturday Story. Show all posts

Sunday, November 28, 2021

7th & 8th Saturday Story | Urdu Saturday Story | Mubeen Sir | Khaniyon Ka Sanichar

  اردو کتاب

کہانیوں کا سنیچر

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

12مارچ 2022

کتاب کا نام:- پانی کی آوازیں ۔
سرگرمی:  آپ کے گھر یا گاؤں کے اطراف و اکناف میں کیا کوئی جنگلی جانور آتے ہیں؟ اگر کبھی کوئی چیتا یا بھالو آگیا تو اس صورت حال میں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے؟؟اپنے استاد کی مدد سے معلومات یکجا کریں اور اس معلومات پر مبنی ایک پوسٹر تیار کریں اور ہمیں ضرور بتائیں۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

12مارچ 2022

کتاب کا نام:- جادو اور درختوں والی جگہ۔
سرگرمی:-  جادو کے تیار کردہ جنگل میں کون کونسے جانور آنے لگے؟ اس کی فہرست بنائیے۔آپ بھی اپنے گاؤں کے نزدیک ایسا ہی ایک جنگل تیار کرنے کا منصوبہ بنائیے اور اس کام کے لیے آپ کو کیا کیا چیزیں درکار ہوں گی؟کون کونسے درخت لگائیں گے؟؟آبپاشی کا کیا انتظام کریں گے؟؟؟یہ ساری معلومات ہمیں ضرور بتائیں۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

5مارچ 2022

کتاب کا نام:- خلاءمیں مکھیاں۔
سرگرمی:-   آپ نے دیکھا ہی ہوگا خلاء میں اوپر نیچے نہیں ہوتا ہے،ناہی ہوا، زمین ہوتی ہے۔کوئی چیز نیچے بھی نہیں گرتی۔ تو بتائیے کہ ہم خلاء میں  کون کونسے کام کرسکتے ہیں اور کون کونسے کام نہیں کرسکتے؟ اس کی فہرست بناکر ہمیں بتائیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

26  فروری   2022

کتاب کا نام:- تتلی کی مسکراہٹ 
سرگرمی:-جس طرح تتلی کا لاروا تتلی سے بالکل مختلف ہوتا ہے، ایسے مزید اور کون کونسے جاندار ہیں جن کے بچے ،ان سے مختلف دکھائی دیتے ہیں؟؟ ان میں سے کسی ایک کا حیاتی چکر بناکر ہمیں ضرور دکھائیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

19  فروری   2022

کتاب کا نام:- دھرتی کیوں ڈولی؟

سرگرمی:     زلزلہ آنے پر ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔اس موضوع پر ایک پوسٹر بنائیے اور ہمیں بھی بتائیے۔


جماعت :ہفتم اور ہشتم  

05  فروری   2022

کتاب کا نام:- چلو بیج جمع کریں۔
سرگرمی:  ہم کئی قسم کے نباتات کے بیج مختلف طور پر استعمال کرتے ہیں۔ایسے ہی چند چنندہ بیجوں اور ان کے استعمالات کے بارے میں بتائیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

29  جنوری   2022

کتاب کا نام :- موسمیات پر انا کے غیر معمولی تجربات ۔
سرگرمی:      آپ کے پسندیدہ سائنسدان کون ہے؟؟ہمیں ان کے متعلق مختصرا بتائیں!!


جماعت :ہفتم اور ہشتم  

15  جنوری   2022

کتاب کا نام:-مکھل کا خونی ایڈونچر۔

سرگرمی:-      کیاآپ کو کبھی انجکشن لگا؟ آپ کو اس کی سوئی سے خوف معلوم ہوتا ہے؟ آپ اپنا تجربہ اپنی بیاض میں لکھیے۔ کیا آپ ہمیں اس وقت لی گئی آپ کی تصویر یا اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے آپ کا ویڈیو بھیج سکتے ہیں؟



جماعت :ہفتم اور ہشتم  

01  جنوری   2022

کتاب کا نام:-کتنا فاصلہ دور ہے؟

سرگرمی:        اپنے گھر سے اسکول تک کا فاصلہ ناپیے اور اسے میٹر اور کلومیٹر میں لکھیے۔ اس فاصلے کو ناپنے کے لئے آپ نے کیا کیے بتائیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

25  دسمبر  2021

کتاب کا نام:- اور عمارت تیار ہوگئی

سرگرمی:-     آپ کے گاؤں یا شہر میں حال ہی میں کوئی عمارت تعمیر ہوئی یا زیر تعمیر ہے کیا؟اس عمارت کی تعمیر میں کون کونسا سامان اور  اوزار (اشیاء تعمیر) کس طرح استعمال ہوۓ ہیں؟ وہ عمارت کتنے منزلہ ہے؟اس عمارت کی تعمیر میں کتنے مزدور لگے تھے؟؟اور اس کے علاوہ بھی عمارت کی تعمیر سے متعلق کچھ معلومات سے آپ واقف ہوں تو ہمیں ضرور بتائیں۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

11  دسمبر  2021

کتاب کا نام:- گم شدہ پانی کی تلاش میں۔

سرگرمی:  پانی بچاؤ " اس موضوع پر ایک پوسٹر بنائیے۔اوراس کی تخلیق میں  اپنے تخیل کا بھرپور استعمال کرنا نا بھولیں۔اور ہاں!!اس پوسٹر کی تصویر یاد سے ہمیں بھی بھیجیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

27  نومبر 2021

 

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

27  نومبر 2021

5th & 6th Saturday Story | Urdu Saturday Story | Mubeen Sir | Khaniyon Ka Sanichar


  اردو کتاب

کہانیوں کا سنیچر

جماعت :پنجم اور ششم  

19  مارچ 2022

کتاب کا نام:- گل کا خلائی سفر
سرگرمی :آپ نے دیکھا؟؟یہ کہانی کس طرح ایک نظم کی طرز پر لکھی ہوئی ہے۔ آپ بھی کوئی ایک موضوع منتخب کرکے اس پر نظم لکھ کر بتائیے۔


جماعت :پنجم اور ششم  

12  مارچ 2022

کتاب کا نام:- دویا کا نقشہ ۔
سرگرمی؛- دیکھا آپ نے،،دویا نے کس طرح وہ نقشہ تیار کیا؟ آپ بھی اپنے گاؤں، شہر یا اطراف و اکناف یا پھر آپ کے اسکول کے آس پاس کا نقشہ بناکر ہمیں بھیجیں۔

جماعت :پنجم اور ششم  

5  مارچ 2022

کتاب کا نام:- رنگ برنگی کتابیں۔
سرگرمی:-   جس طرح بھنواری اور ببلو نے اپنے کتابوں کو پتنگ اور اخبار کا استعمال کرکے ورق چڑھایا، اسی طرح اور کن کن چیزوں کا استعمال ورق چڑھانے کے لیے کیا جاسکتا؟ کیلے کے پتوں کا استعمال کرسکتے ہیں کیا؟یا  پالی تھین کی تھیلی کا؟اپنے تخیل کا استعمال کرکے بتائیے۔اور ہاں!! آپ نے جس چیز کو بھی منتخب کیے اس کے انتخاب کی وجہ ضرور بتائیں۔

جماعت :پنجم اور ششم  

26  فروری   2022

کتاب کا نام:- شب بخیر ٹنکو ۔
سرگرمی:- کسی شب بیدار (رات بھر جاگتے رہنے والے) جانور کے روزمرہ کے معمولات کیا ہوسکتے ہیں؟ تصور کرکے لکھیے۔ وہ معمولات دن بھر جاگنے والے  جانور کے معمولات سے کس طرح مختلف ہوتے ہیں اپنے ساتھیوں سے گفتگو کریں اور ہمیں ایک تصویر یا تحریر کے ذریعے ضرور بتائیں۔

جماعت :پنجم اور ششم  

19  فروری   2022

کتاب کا نام:- کوئل کے گلے میں خراش

سرگرمی:-    جن افراد کو کم سنائی دیتا ہے انھیں ان کے روزمرہ کے معمولات انجام دینے میں کن دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟آپ ان کی کس طرح مدد کرسکتے ہیں؟


جماعت :پنجم اور ششم  

05  فروری   2022

کتاب کا نام:- سمیرا چلی کچھ خریدنے

سرگرمی : آپ کے ساتھ ایسا کبھی ہوا ہے کیا کہ آپ کہیں کھوئے یا کسی مشکل میں پھنس گئے اور آپ اپنی یا اپنے دوست یا سہیلی مدد سے اس مشکل سے باہر نکلے؟؟اس واقعہ کے بارے میں لکھیے اور ہمیں بھی بتائیے۔



جماعت :پنجم اور ششم  

29  جنوری   2022

کتاب کا نام :- جاسوس پرنب
سرگرمی:        آپ کے اطراف و اکناف میں دیکھیں اور دکھائی دینے والے ہندسی اشکال کی فہرست تیار کریں۔پھر اس فہرست میں تحریر شدہ ہندسی اشکال کی مدد سے ایک گھر کی تصویر

جماعت :پنجم اور ششم  

15  جنوری   2022

کتاب کا نام:-سورج مکھی، سورج سے پیار کیوں کرتے ہیں؟

سرگرمی:-      جس طرح سورج مکھی، سورج کی جانب مشرق کی طرف منہ کیے ہوتے ہیں کیا سارے پھول اسی طرح کرتے ہیں؟  آپ  بھی وکاس کی طرح کوئی پھول منتخب کریں اور صبح،دوپہر اور شام اس کا مشاہدہ کریں کہ وہ بھی سورج کی جانب ہی منہ کیے ہوئے ہے کیا؟ اپنی بیاض میں تینوں اوقات کی تصاویر  اس بات کو واضح کرتی ہوئی بنائیں کہ سورج کس جانب ہے اور پھول کا منہ کس سمت ہے؟  آپ نے کونسا پھول منتخب کیے اور اس کا منہ سورج کی جانب ہی تھا کیا؟ یہ ہمیں اور اپنے گھروالوں کو ضرور بتائیں۔



جماعت :پنجم اور ششم  

01  جنوری   2022

کتاب کا نام:- کلاس روم میں مینڈک۔

سرگرمی:     بچوں نے  اس کہانی میں کون کونسے مضامین سیکھے ؟؟آپ کا پسندیدہ مضمون کونسا ہے؟



جماعت :پنجم اور ششم  

25دسمبر  2021

کتاب کا نام:- کس نے بنائی ٹماٹر کی چٹنی؟؟

سرگرمی:آپ کی پسندیدہ چٹنی کونسی ہے؟ اور وہ کیسے تیار کی جاتی ہے؟؟اپنے گھر کے بڑوں سے پوچھ کر ہمیں اور جماعت کے ساتھیوں کو بتائیں


جماعت :پنجم اور ششم  

11دسمبر  2021

کتاب کا نام:- ١..٢..٣..اور راکٹ اڑگیا۔

سرگرمیہندوستان میں راکٹ کو شری ہری کوٹا اس جزیرہ سے خلاء میں بھیجا جاتا ہے۔ ہمارے ملک کے نقشے میں اس جزیرے کو تلاش کریں اور یہ جزیرہ کس ریاست میں واقع ہے،اس جزیرےکا سب سے نزدیکی بڑا شہر کونسا ہے؟ یہ بھی بتائیے۔.

جماعت :پنجم اور ششم  

27  نومبر 2021


جماعت :پنجم اور ششم  

27  نومبر 2021




3rd & 4th Saturday Story | Urdu Saturday Story | Mubeen Sir | Khaniyon Ka Sanichar

 اردو کتاب

کہانیوں کا سنیچر

جماعت : سوم اور چہارم 

19مارچ 2022

کتاب کا نام:- دادی کی دلچسپ مشین۔
سرگرمی:   آپ گھر میں موجود بے کار یا زائد چیزوں سے کیا کوئی آسان مشین تیار کرسکتے ہیں؟جیسے آپ دو چمچوں کو ڈوری سے باندھ کر کیا ایک چمٹا بنا پائیں گے؟

جماعت : سوم اور چہارم 

12مارچ 2022

کتاب کا نام:- کچھ گڑبڑ ہے ۔
سرگرمی؛-  آپ کی پسندیدہ نظم کونسی ہے؟ اپنے ہم جماعت دوستوں و اساتذہ کو سنائیں اور ہمیں بھی اس کا ویڈیو بناکر بھیجیں۔

جماعت : سوم اور چہارم 

5مارچ 2022

کتاب کا نام:- میرا بلہ کہاں ہے؟
سرگرمی:-   آپ اور آپ کے دوستوں کا پسندیدہ کھیل کونسا ہے؟آپ اس کھیل کوکس طرح 
کھیلتے ہیں ؟


جماعت : سوم اور چہارم 

26فروری    2022

کتاب کا نام:- ریل کا سفر۔
سرگرمی:- اس کہانی کے آخر میں بتایا گیا ہے کہ زراف بھارت میں نہیں پایا جاتا ہے۔ایسے مزید اور کون کونسے جانور ہیں جو بھارت میں نہیں پائے جاتے ہیں؟ اپنے استاد کی مدد سے ایک فہرست تیار کریں اور ہمیں ضرور بتائیں ۔

جماعت : سوم اور چہارم 

19فروری    2022

کتاب کا نام:-   کون یہاں سے گزرا؟

سرگرمی:-    آپ کے گاؤں کے اطراف میں کون کونسے جانور دکھائی دیتے ہیں، ان کی فہرست بنائیے اور ان کے متعلق مختصرا معلومات ہمیں بھی ضرور بتائیے گا۔


جماعت : سوم اور چہارم 

05فروری    2022

کتاب کا نام:- رمنیا
سرگرمی : آپ کبھی کسی شادی کی تقریب میں گئے ہیں؟ وہاں آپ نے کیا دیکھا؟کیا کیا کیے، کیا کھائے؟؟ان ساری چیزوں کو بیان کرنے والی ایک تصویر بنائیے۔

جماعت : سوم اور چہارم 

15  جنوری   2022

کتاب کا نام :- گینڈےکی فوں فوں
سرگرمی:        رنگو برہمپتر ندی کے کنارے رہتا ہے۔بھارت کے نقشے میں برہمپتر ندی تلاش کرکے بتائیں!!

جماعت : سوم اور چہارم 

15  جنوری   2022

کتاب کا نام:-چھک چھک چھک۔

سرگرمی:-     ریل گاڑی میں انجن کا کیا استعمال ہوتا ہے؟ اس کے متعلق معلومات حاصل کریں اور ہمیں ضرور بتائیے گا۔


جماعت : سوم اور چہارم 

01  جنوری   2022

کتاب کا نام:-  اکارا اور لینیو کے کارنامے۔

سرگرمی :      اکارا، لینیو اور ان کے دوستوں کی مدد سے آپ بھی ایک پیاری سی تصویر بناکر بتائیے۔


جماعت : سوم اور چہارم 

25دسمبر  2021

کتاب کا نام:- لنین کے مہمان۔

سرگرمی:-   اپنے سامنے تین مختلف قسم کے برتن یا رکابیاں رکھیں۔ اب  فہرست یا تصویر کے ذریعے بتائیے کہ کس برتن یا رکابی میں کون کونسے جانور شربت پی سکتے ہیں؟؟یعنی برتن بگلا یا گویا (ایک قسم کی چڑیا)  میں سےکون باآسانی کس برتن سے شربت پی سکتا ہے؟؟

جماعت : سوم اور چہارم 

11دسمبر  2021

کتاب کا نام:- ہوا قابو میں کیسے کریں

 سرگرمی :   اب آپ نے جانا کہ ہوا سے بجلی تیار کی جاتی ہے۔ انسان ہوا کو مزید کس کس طرح استعمال کرتے ہیں؟ اس کی فہرست بنائیے۔

جماعت : سوم اور چہارم 

27  نومبر 2021


جماعت : سوم اور چہارم 

20  نومبر 2021



1st & 2nd Saturday Story | Urdu Saturday Story | Mubeen Sir | Khaniyon Ka Sanichar

 اردو کتاب

کہانیوں کا سنیچر

جماعت : اول اور دوم

19 مارچ 2022

کتاب کا نام:- مجھے ابھی بتائیے گول بس گول
سرگرمی:  کوئی بھی تین گول اور تین چوکور  چیزوں کے نام بتائیے۔ آپ کو کیا لگتا ہے؟ان چیزوں کی ساخت بدل دیں تو کیا ہوگا؟جیسے گیند  گول کے بجائے چوکور یا ایک اینٹ گول کیا بنائی جاسکتی ہے؟

جماعت : اول اور دوم

12 مارچ 2022

کتاب کا نام:- مجھے وہ چاہیے۔
سرگرمی؛- عامر کو کہانی میں کون کونسی چیزیں چننے کا موقع ملا؟ آپ اس کہانی کے کس کتے کے پلے کو چننا پسند کرتے؟؟

جماعت : اول اور دوم

05 مارچ 2022

کتاب کا نام:- آلو ،مالو ، کالو۔
سرگرمی:-   آلو کی طرح اور کون کونسی ترکاریاں زمین کے اندر اگتی ہیں؟ان کی فہرست بنائیے۔آپ کے اسکول کے آس پاس کوئی بھاجی ترکاری کا بازار ہو تو آپ ان ترکاریوں کو وہاں جاکر بھی دیکھ سکتے ہیں۔

جماعت : اول اور دوم

26 فروری    2022

کتاب کا نام:- ٹنگ ٹانگ۔
سرگرمی:- آپ کی پسندیدہ آواز کونسی ہے؟سب سے زیادہ ناپسندیدہ آواز کونسی ہے؟




جماعت : اول اور دوم

19 فروری    2022

مجھے بھی بتائیے شریر یا نہیں کتاب  کا نام : 

سرگرمی:     اس کہانی کی طرح آپ بھی اپنے مزاج یا عادات کے متعلق کوئی پانچ باتیں اپنے ہم جماعتوں کو بتائیے۔


جماعت : اول اور دوم

05 فروری    2022

کتاب  کا نام : ٹمی اور پے پے

 


جماعت : اول اور دوم

29جنوری   2022

کتاب کا نام :- میں بھی کچھ کروں۔
سرگرمی :      آپ جب بور ہوتے ہیں تب کیا کرتے ہیں؟ کوئی نیا کھیل کھیلتے ہیں یا اپنے گھروالوں کے ساتھ گپ شپ کرتے ہیں یا کچھ اور کرتے ہیں؟؟


جماعت : اول اور دوم

15  جنوری   2022

کتاب کا نام:-بلی اور ننھی

سرگرمی:-   آپ کو بلی پسند ہے؟ اپنی بیاض میں بلی کی تصویر بنائیے اور ہمیں ضرور دکھائیں۔


 

جماعت : اول اور دوم

01  جنوری   2022

کتاب کا نام:- رقص آب
سرگرمی :      آپ کو کون کونسی آوازیں پسند ہیں؟ بارش کی آواز پسند ہے؟ اور کتے کے بھونکنے کی آواز؟  آپ کو بادلوں کی گڑگڑاہٹ کی آواز کیسی لگتی ہے ؟؟ ایسی مختلف پانچ آوازوں کے بارے میں اپنے ہم جماعتوں کو بتائیے۔


جماعت : اول اور دوم

25  دسمبر  2021

کتاب کا نام:- مجھے اسکول نہیں جانا۔
سرگرمی:-آپ کو صبح سویرے کیا کرنا اور کیا نہیں کرنا پسند ہے؟؟ آپ کو آپ کے اسکول سے متعلق کونسی چیز  سب سے زیادہ پسند ہے؟

جماعت : اول اور دوم

11  دسمبر  2021

کتاب کا نام:- نیچے اتر جاؤ ،راکی!

سرگرمی: آپ نے کبھی کسی جانور کو مضحکہ خیز حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ایسے کسی واقعہ کا ذکر اپنے دوستوں سے کیجیے۔


جماعت : اول اور دوم

27  نومبر 2021

 

جماعت : اول اور دوم

20  نومبر 2021