About Us

السلام علیکم دوستوں۔۔۔

               میں مبین محمد اسحاق پتلباب، اپنے اس آفیشیل بلاگ پر آپ تمام کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ اس بلاگ  پر آپ کو مقابلہ جاتی امتحانات سے متعلق مواد دستیاب  ہوگا، بالخصوص  ٹی ای ٹی، سی ٹی ای ٹی، ایم پی ایس سی، یو پی ایس سی، اسکول اسکالرشپ امتحانات وغیرہ سے متعلق مواد دستیاب ہوگااورشعبہ تعلیم سے متعلق جو ویب سا ئٹ ہیں  ان ویب سائٹ کی لنک بھی فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ ای نیوز پیپر، درسی کتابیں، سرل اور شالارتھ پورٹل، پری میٹرک اسکالرشپ امتحانات، انتخابات، ریاستِ مہاراشٹر اور بھارت سے متعلق معلومات بھی اس بلاگ پر نشر کی جائےگی۔

                  اس بلاگ کو بنانے کا مقصد میری اپنی ذاتی اور کسی ادارے کی تشہیر بالکل نہیں ہے، بلکہ اردو ذریعہ تعلیم سے علم حاصل کرنے والے طلباء اور ان طلباء کی رہنمائی فرمانے والے  معلمین و معلمات کی تکنیکی مدد کرنا ہے۔ اطلاعاتی و مواصلاتی تکنیک کے اس دور میں ہم اردو زبان والے پسِ پردہ نہ رہ کر اس تکنیک سے مستفیض ہو کر اپنی آنے والی نسل کے لئے اردو زبان و ادب کا ایک قیمتی سرمایہ  ڈیجیٹل شکل میں محفوظ کریں ورنہ مستقبل قریب میں ہماری آئندہ نسلیں اردو ادب کے ڈیجیٹل مواد کے لئے ترس جائیں گی۔ میں اپنی اس کوشش کے ذریعے اپنے ان تمام اساتذہ کی خدمت میں سلام پیش کرتا ہوں جن کی محنتوں اور کاوشوں کی بدولت آج میں اس قابل بن چکا ہوں کہ اردو کی خدمت کی جسارت کر رہا ہوں۔

              حرف آخر میں مالکِ کائنات سے دعاگو ہوں کہ وہ ہم تمام کی محنتوں کو قبولیت کا شرف بخشے  اور اس کوشش کو آخرت میں نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔۔۔۔۔۔

اپنے قیمتی مشورات  سے آگاہ فرمائیں اور اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

طالبِ دعا

مبین محمد اسحاق پتلباب

معاون معلم الحسنات اردو اسکول نیرول، نئی ممبئی

مہاراشٹر، انڈیا

mmptalbab@gmail.com

8 comments:

  1. اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور ہم تمام کو بھی آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

    ReplyDelete
  2. A s w sir mujhe previous year ka maha tet ka paper what's app kijiye thanks

    ReplyDelete
    Replies
    1. walaikum Assalam Janab Paper Blog Par Maujood Hai Aap ko Kaun Se Saal Ke Caheye Wah Aap download KAr sakte Hai Whatsapp Par Bhejne Me Duswari Hogi Jazak allah Hu khair.

      Delete
  3. Assalamualaikum sir
    Tet preparation k lie books suggest kijie

    ReplyDelete
  4. Bahut hi zabardast mawad hai sir.

    ReplyDelete

Thanks For Ur Comment