Bridge Course instruction for Students in Urdu طلباء کے لئے ہدایات / طالبہ سے گفتگو

طلباء کے لئے ہدایات / طالبہ سے گفتگو

عزیز طلبہ گذشتہ سال آپ نے آن لائن اور دیگر ذرائع سے اپنی تعلیم جاری رکھی تھی آپ کے اس تعلیمی سال کے شروع ایام میں سابقہ جماعت کی درسیات کا اعادہ اور اس سال کی جماعت کے نصاب کی پیش کی تیاری کی غرض سے یہ برج کورس تیار کیا گیا ہے

  • یہ برج کورس جملہ 45 دنوں پر مشتمل ہے اس میں ایک مخصوص معیادکے بعدجانچ لی جائے گی اس طرح کل تین جانچ لیں جائیں گی۔
  • گزشتہ تعلیمی سال میں آپ نے واقعی کیا سیکھا یہ سمجھنے کے لیے اور آئندہ جماعت کی درسیات کو سمجھنے کے لیے یہ برج کورس مفید ثابت ہوگا۔
  • اس برج  کورس کو دنوں کی ترتیب کے لحاظ سے مکمل کریں۔
  • اس میں دنوں کے لحاظ سے تیار کردہ عملی کام اور سرگرمیاں دی گئی ہے۔
  •   عملی  خاکہ مکمل کرنے میں کوئی دشواری آئے تو اپنے اساتذہ یا سرپرست سے مدد لیں۔
  • عملی خاکہ کے مواد کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے ویڈیو لنک دی گئی ہے اس کا استعمال کر کے تصورات کو سمجھ لیں۔
  • دی گی منصوبہ بندی کے مطابق جانچ کو مکمل کرے جانچ مکمل کرنے کے بعد اپنے اساتذہ سے اس کی قدر پیمائی کروائیں۔
  • کوئی بات سمجھ میں نہ آئے یا دشواری محسوس ہو تو اسے سمجھنے وہ دور کرنے کے لئے اپنے اساتذہ یا سرپرست کی مدد لیں۔

جماعت دوّم تا دہم مضمون اردو کابرج کورس ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اس برج کورس کو بحسن وخوبی مکمل کرنے کے لیے دلی مبارک باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


No comments:

Post a Comment

Thanks For Ur Comment