Bridge Course Instructions For Teacher in Urdu ہدا یا ت برائےاساتذہ اکرام و سرپرست حضرات

 ہدا یا ت برائےاساتذہ اکرام و سرپرست حضرات

کووڈ 19 وبائی مرض کے پھیلاؤ کی وجہ سے گزشتہ تعلیمی سال طلبہ شخصی طور سے درس و تدریس میں شامل نہیں ہو سکے۔ نئے تعلیمی سال مدارس کب شروع ہوں گے اس بارے میں کچھ بھی حتمی انداز میں کہنا ممکن نہیں ہے گذشتہ تعلیمی سال بھر آن لائن طریقہ تعلیم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ طلبہ تک پہنچنے کی حتی الامکان کاوشیں کی ہیں ۔ گزشتہ تعلیمی سال میں طلبہ نے جو کچھ سیکھا اس کا اعادہ اور امسال سیکھنے والے نصاب کی پیشگی تیاری کی غرض سے اس برج کورس کا نصاب تیار کیا گیا ہے۔

  • یہ برج کورس جماعت دوّم سے دہم تک کے مراٹھی اور اردو میڈیم  کے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
    • یہ برج کورس  1  جولائی 2021 سے  14 اگست 2021 کے درمیانی وقفہ میں مکمل کرنا ہے ۔
    • یہ برج کورس مکمل ہوجانے کے بعد اپنی اپنی جماعت کی درسی کتاب کا نصاب شروع کرنا ہے۔
    • یہ برج کورس  45 پینتالیس  دنوں کا ہے ۔جس میں مقرر معیاد کے بعد لی جانے والی کل تین جانچ بھی شامل ہیں۔
    • یہ برج کورس سابقہ جماعت کی درسیات  یعنی درسی کتاب پر مشتمل ہے۔ سابقہ جماعت  کی درسیات اور اس سال کی درسیات کو جوڑنے والا " ایک پل ( برج) " ہے۔
    • یہ نصاب جماعت اور مضمون کے لحاظ سے تیار کیا گیا ہے ۔ اور سابقہ جماع کی درسی کتاب سے مربوط ہے اور انہی اجزا پر مشتمل ہے۔
    •  یہ نصاب جز اور ذیلی جز کے لحاظ سے عملی خاکہ ( سرگرمی نامہ) کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ یہ عملی خاکہ آموزشی ماحصلات و صلاحیتوں کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
    • مضمون اردو کے عملی خاکہ ( سرگرمی نامہ) کو عام طریقے سے پانچ حصوں میں  تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں جماعت کے لحاظ سے قدرے ردوبدل آئے ہیں۔
    •   گذشتہ تعلیمی سال میں طالب علم نے واقعی کیا سیکھا اس بات کو سمجھنے ،اس کی جانچ کرنے اور طلبہ کو آئندہ جماعت کے نصاب سے واقف  ہونے کے لئے یہ نصاب انتہائی مفید ہے۔
    • اساتذہ کو چاہیے کہ ہر طالب علم کے ذریعے مختص شدہ ایام کی منصوبہ بندی کے لحاظ سے مکمل کروائیں۔
    • اساتذہ اس جانب خصوصی توجہ دیں کہ طالب علم ہر عملی خاکے ( سرگرمی نامے) کو بذات خود حل کریں۔ جہاں ضرورت ہو وہاں طلبہ کی مدد ورہنمائی کریں۔
    • طے شدہ معیاد کے بعد لی جانے والی جانچ طلبہ کے ذریعے مکمل کروائیں ، جانچ کی قدرپیمائی کرکے طلبہ کے لحاظ سے نمبرات کا اندراج اپنے پاس محفوظ رکھیں ۔
    • جانچ کے پرچوں کی قدر پیمائی کرکے طلبہ کے لحاظ سے اس کا تجزیہ کریں اور تعلیم میں پیچھے رہ جانے والے طلبہ کی زائد ازتکمیلی رہنمائی کریں۔

    جماعت دوّم تا دہم مضمون اردو کابرج کورس ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

    برج کورس  کے مقاصد

    ·           کووڈ ١٩ کے اس وبائی زمانے میں طلبہ کے دلوں میں پڑھائی کے لیے خوداعتمادی پیدا کرنا اور سیکھنے کے لیے ایک خوشگوار ماحول تیار کرنا۔

    ·           طلبہ کے پچھلے تعلیمی سال کی سابقہ جماعت کے زباندانی مضمون کی آموزش میں آئے ہوئے خلا کو مثبت طریقہ کار اپنا کر پُر کرنا۔

    ·           طلبہ کو زباندانی مضمون (سابقہ جماعت) کے متوقع آموزشی محاصلات کے مطابق تفہیم کے ساتھ مطالعے کے مواقع فراہم کرنا اور ان سے متعلقہ مہارتوں کی نشوونما میں معاون ہونا۔

    ·           طلبہ کو سابقہ جماعت سے مربوط کرنے کے مقصد کے تحت ازخود مطالعہ کے لئے کارآمد سرگرمیوں، پرمبنی مسرت بخش متن تیار کرنا۔

    ·           طلبہ کو اظہار خیال ( تحریری /لکھ کر) کے مواقع فراہم کرنا۔

    اس برج کورس کو بحسن وخوبی مکمل کرنے کے لیے دلی مبارک باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    7 comments:

    Thanks For Ur Comment