National Scholarship Portal 2021
اقلیتی
طلباء کے لئے اول تا پی ایچ ڈی تعلیم کے لیے اسکالر شپ اسکیمیں
نیشنل
اسکالرشپ پورٹل
نئے تعلیمی
سال میں داخلوں کے مراحل کچھ کورسز میں مکمل ہو چکے ہیں اور جب کہ کچھ کوشش میں
ابھی بھی جاری ہیں. دسویں اور بارویں کے بعد اعلی تعلیم ڈپلومہ ڈگری ٹیکنیکل اور
پروفیشنل کورسیز کے داخلی آن لائن شروع ہو چکے ہیں جنہوں نے ابھی تک آئندہ
کلاسز کے داخلہ فارم نہیں بھرے ہیں وہ فوری سے پیشتر داخلہ فارم بھر دے داخلہ کے
بعد اگلا مرحلہ معاشی طور پر پسماندہ طلباء کے لیے اسکالر شپ کا حصول کا ہے اسکالرشپس
طلباء کی تعلیمی مدد میں بہت کارگر ثابت ہوتی ہے مرکزی حکومت کے تحت طلبا کے لئے
وزارت برائے اقلیتی امور کے درج ذیل تین اسکالرشپس میں بڑی اہمیت کی حامل ہے
پری میٹرک
اسکالرشپ
(اول تا دہم
جماعت)
پوسٹ میٹرک
اسکالرشپ
(دہم کے بعد
نان ٹیکنیکل, پروفیشنل کورسز پی ایچ ڈی تک)
میرٹ کم
مینس اسکالرشپ
(برائے ٹکنیکل
و پروفیشنل کورسز)
ان اسکیموں
کی درخواست کے لئے حکومت نے ایک سنگل ویب سائٹ شروع کی تھی
جس پر
ان اسکیموں کے فارم طلبہ خود بھر سکتے ہیں
نیشنل
اسکالرشپ پورٹل
معاشی
طور پر پسماندہ لیکن ذہین اور اچھے نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کے لیے حکومت اور
نجی ادارے کی اسکالر شپ( وظائف) تقسیم کرتے ہیں موجودہ وقت میں ان کی درخواست کا
طریقہ کار بھی آسان ہے لیکن لاپرواہی اور کاہلی کی بنا پر ہمارے کئی طلباء حق دار
ہوتے ہوئے بھی اس سے محروم رہ جاتے ہیں اس بات سے بھی انکار نہیں ہے کہ حکومت کی
پالیسیاں بھی بعض اوقات اثر انداز ہوتی ہے لیکن ہمارے طلباء کو یاد رکھنا ہوگا کہ
ایک سال اسکالرشپ نہ ملنے سے بددل ہو کر اگر آئندہ ہم نے درخواست نہیں دی تو
مذکورہ اسکیموں کی رقم لوٹا دی جاتی ہے اور آئندہ کے لئے اس کے کوٹے میں بھی کمی
ہو جاتی ہے اس لیے بالخصوص ابتدائی و ثانوی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کو اس ضمن
میں ذاتی دلچسپی لے کر اقدامات کرنے چاہیے
پری میٹرک
اسکالرشپ
پری میٹرک
اسکالرشپ پہلی جماعت سے دسویں جماعت کے طلباء کے لئے ہے حکومت اور غیر حکومتی یا
نجی اسکولوں میں پڑھنے والے تمام اقلیتی طبقے کے طلباء کے لئے دی جاتی ہے
اہلیت
·
گزشتہ جماعت میں پچاس فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل کرکے کامیاب
ہوا ہوں
·
خاندان
کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے زیادہ نہ ہو
·
تیس فیصد
اسکالرشپ طالبات کے لیے مختص ہے
·
طلباء
کو ایڈمیشن فیس ٹیوشن فیس اور منٹننس الاؤنس کے طور پر ایک مجموعی رقم ان کے بینک
اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جاتی ہے
·
فارم
بھرنے کی آخری تاریخ 15 نومبر2021 ہے
پوسٹ میٹرک
اسکالرشپ
پوسٹ میٹرک
اسکالرشپ دہم جماعت کے بعد کے کورس کے لیے یہ سکالرشپ دی جاتی ہے گیارہویں بارہویں
جماعت, بارہویں کے بعد نان ٹیکنیکل گریجویشن کے طلباء, دو سال پر مشتمل ای ٹی آئی
کورسز کرنے والے, بی ایڈ پوسٹ گریجویٹ اور پی ایس ٹی تک کے طلباء اس اسکیم کے تحت
درخواست دے سکتے ہیں
اہلیت
·
گذشتہ
جماعت میں 50 فیصدی سے زیادہ مارکس
·
خاندان
کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے
·
تیس فیصد
اسکالرشپ طالبات کے لیے مختص ہے
·
امیدوار
کو ایڈمیشن ٹیوشن فیس, منٹننس الاؤنس ان کے کورس کے متعلق ہاسٹل میں رہنے والے اور
غیر ہاسٹل طلبہ کو اچھی خاصی رقم بطور اسکالرشپ دی جاتی ہے
·
فارم
بھرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 ہے
میرٹ کم
منٹس سکالرشپ
انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح تمام ٹیکنیکل اور پروفیشنل کورسز کے لئے دی جاتی
ہے جس کی تفصیل پورٹل کے ویب سائٹ پر موجود ہے
اہلیت
·
گذشتہ
جماعت میں پچاس فیصدی مارکس یا اس کے مساوی گریٹ سے کامیاب ہو
·
خاندان
کی سالانہ آمدنی دو لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ نہ ہو
·
تیس فیصد
اسکالرشپ طالبات کے لیے مختص ہے
·
امیدوار
کو کورس کی فیس کے مطابق 20 ہزار سے بھی زائد رقم سکالرشپ کے طور پر مل سکتی ہے اس
کے علاوہ ویب سائٹ پر فہرست میں درج تقریبا 85 تعلیمی ادارے ایسے ہیں جن کی مکمل فیس
اسکالرشپ کے ذریعہ ادا کی جاتی ہے
·
فارم
بھرنے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 ہے
No comments:
Post a Comment
Thanks For Ur Comment