7th & 8th Saturday Story | Urdu Saturday Story | Mubeen Sir | Khaniyon Ka Sanichar

  اردو کتاب

کہانیوں کا سنیچر

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

12مارچ 2022

کتاب کا نام:- پانی کی آوازیں ۔
سرگرمی:  آپ کے گھر یا گاؤں کے اطراف و اکناف میں کیا کوئی جنگلی جانور آتے ہیں؟ اگر کبھی کوئی چیتا یا بھالو آگیا تو اس صورت حال میں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے؟؟اپنے استاد کی مدد سے معلومات یکجا کریں اور اس معلومات پر مبنی ایک پوسٹر تیار کریں اور ہمیں ضرور بتائیں۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

12مارچ 2022

کتاب کا نام:- جادو اور درختوں والی جگہ۔
سرگرمی:-  جادو کے تیار کردہ جنگل میں کون کونسے جانور آنے لگے؟ اس کی فہرست بنائیے۔آپ بھی اپنے گاؤں کے نزدیک ایسا ہی ایک جنگل تیار کرنے کا منصوبہ بنائیے اور اس کام کے لیے آپ کو کیا کیا چیزیں درکار ہوں گی؟کون کونسے درخت لگائیں گے؟؟آبپاشی کا کیا انتظام کریں گے؟؟؟یہ ساری معلومات ہمیں ضرور بتائیں۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

5مارچ 2022

کتاب کا نام:- خلاءمیں مکھیاں۔
سرگرمی:-   آپ نے دیکھا ہی ہوگا خلاء میں اوپر نیچے نہیں ہوتا ہے،ناہی ہوا، زمین ہوتی ہے۔کوئی چیز نیچے بھی نہیں گرتی۔ تو بتائیے کہ ہم خلاء میں  کون کونسے کام کرسکتے ہیں اور کون کونسے کام نہیں کرسکتے؟ اس کی فہرست بناکر ہمیں بتائیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

26  فروری   2022

کتاب کا نام:- تتلی کی مسکراہٹ 
سرگرمی:-جس طرح تتلی کا لاروا تتلی سے بالکل مختلف ہوتا ہے، ایسے مزید اور کون کونسے جاندار ہیں جن کے بچے ،ان سے مختلف دکھائی دیتے ہیں؟؟ ان میں سے کسی ایک کا حیاتی چکر بناکر ہمیں ضرور دکھائیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

19  فروری   2022

کتاب کا نام:- دھرتی کیوں ڈولی؟

سرگرمی:     زلزلہ آنے پر ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے۔اس موضوع پر ایک پوسٹر بنائیے اور ہمیں بھی بتائیے۔


جماعت :ہفتم اور ہشتم  

05  فروری   2022

کتاب کا نام:- چلو بیج جمع کریں۔
سرگرمی:  ہم کئی قسم کے نباتات کے بیج مختلف طور پر استعمال کرتے ہیں۔ایسے ہی چند چنندہ بیجوں اور ان کے استعمالات کے بارے میں بتائیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

29  جنوری   2022

کتاب کا نام :- موسمیات پر انا کے غیر معمولی تجربات ۔
سرگرمی:      آپ کے پسندیدہ سائنسدان کون ہے؟؟ہمیں ان کے متعلق مختصرا بتائیں!!


جماعت :ہفتم اور ہشتم  

15  جنوری   2022

کتاب کا نام:-مکھل کا خونی ایڈونچر۔

سرگرمی:-      کیاآپ کو کبھی انجکشن لگا؟ آپ کو اس کی سوئی سے خوف معلوم ہوتا ہے؟ آپ اپنا تجربہ اپنی بیاض میں لکھیے۔ کیا آپ ہمیں اس وقت لی گئی آپ کی تصویر یا اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے آپ کا ویڈیو بھیج سکتے ہیں؟



جماعت :ہفتم اور ہشتم  

01  جنوری   2022

کتاب کا نام:-کتنا فاصلہ دور ہے؟

سرگرمی:        اپنے گھر سے اسکول تک کا فاصلہ ناپیے اور اسے میٹر اور کلومیٹر میں لکھیے۔ اس فاصلے کو ناپنے کے لئے آپ نے کیا کیے بتائیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

25  دسمبر  2021

کتاب کا نام:- اور عمارت تیار ہوگئی

سرگرمی:-     آپ کے گاؤں یا شہر میں حال ہی میں کوئی عمارت تعمیر ہوئی یا زیر تعمیر ہے کیا؟اس عمارت کی تعمیر میں کون کونسا سامان اور  اوزار (اشیاء تعمیر) کس طرح استعمال ہوۓ ہیں؟ وہ عمارت کتنے منزلہ ہے؟اس عمارت کی تعمیر میں کتنے مزدور لگے تھے؟؟اور اس کے علاوہ بھی عمارت کی تعمیر سے متعلق کچھ معلومات سے آپ واقف ہوں تو ہمیں ضرور بتائیں۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

11  دسمبر  2021

کتاب کا نام:- گم شدہ پانی کی تلاش میں۔

سرگرمی:  پانی بچاؤ " اس موضوع پر ایک پوسٹر بنائیے۔اوراس کی تخلیق میں  اپنے تخیل کا بھرپور استعمال کرنا نا بھولیں۔اور ہاں!!اس پوسٹر کی تصویر یاد سے ہمیں بھی بھیجیے۔

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

27  نومبر 2021

 

جماعت :ہفتم اور ہشتم  

27  نومبر 2021

No comments:

Post a Comment

Thanks For Ur Comment